اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) حکومت نے رمضان المبارک کے تقدس اور عیدالفطر پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہ جولائی کے دوران پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کا تیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں میڈیا …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا میڈیا بریفنگ میں اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) حکومت نے رمضان المبارک کے تقدس اور عیدالفطر پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہ جولائی کے دوران پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کا تیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے سے متعلق ہدایات کی روشنی میں پٹرول، ہائی اوکٹین، مٹی کا تیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.38 روپے فی لٹر اضافہ کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔








