وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب

123

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شروع دن سے ہی ملک کو درپیش بڑے مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی اور اس سلسلے میں ضروری لیکن مشکل اقدامات کئے، آج پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہاہے۔ وہ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔قبل ازیں انیسٹیٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ انالیسز( آئی ایس ایس آر اے) آمد پر لیفٹینینٹ جنرل نذیز احمد بٹ، ڈائریٹر جنرل آئی ایس ایس آر اے میجر جنرل غلام قمر اور کالج کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی ، ملک کی معاشی صورتحال،اقتصادی نمو کے لئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میںشرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملکی معیشت کی بحالی اور اقتصادی استحکام کو ترجیح دی ہے۔