لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے،تمام معاشی اعشارئیے درست سمت میں جا رہے ہیں،حکومت ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پر عزم ہے،وہ منگل کے روز یہاں حضرت داتا علی ہجویریؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔