وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان تخفیف غربت پروگرام نے بریفنگ دی

119
APP35-21 ISLAMABAD: September 21 - Federal Minister for Finance, Senator Mohammad Ishaq Dar chairing a meeting at the Finance Division to review the process of operationalization of Pakistan Microfinance Investment Company Limited. APP

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی ایم آئی سی) اگلے ماہ کام کا آغاز کر دے گی۔ پی ایم آئی سی کو فعال بنانے کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان تخفیف غربت پروگرام (پی پی اے ایف) قاضی عظمت نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم آئی سی کے بورڈ کا پہلا اجلاس 25 اگست 2016 کو ہوا۔ پی ایم آئی سی کا گورننس سٹرکچر بنایا جا رہا ہے اور شفاف طریقے سے سی ای او کا تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے پی ایم آئی سی کو نان بنکنگ فنانس کمپنی کے طور پر انویسٹمنٹ فنانس سروسز کا لائسنس بھی دیدیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پی ایم آئی سی کو فعال بنانے کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ پی ایم آئی سی حکومت کی قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی کو مضبوط بنائے گی۔