اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں پاور سیکٹر میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے سیکرٹری اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں پاور سیکٹر میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے سیکرٹری اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو ملک میں جاری توانائی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مستقبل میں بجلی کی پیداوار کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل نے قدرتی گیس اور تیل کی فراہمی کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے بعد ازاں اجلاس کو ملک میں بجلی کی موجودہ پیداوار کے بارے میں بریف کیا۔








