وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے سے تعزیت

118

کراچی ۔ 20جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون کے طالب علموں کے لئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی زندگی مشعل راہ ہے۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنر ہاﺅس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم ہمارے دیرینہ ساتھی اور پاکستان کے نہایت قابل اور ماہر قانون دان تھے، ان کی وفات سے ملک ایک اچھے قانون دان اورہم اپنے محب وطن ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں، ان کی کمی ہمیشہ ہمیں ان کی یاد دلا تی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم نے پوری زندگی قانون کی بالادستی کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔