وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی فلپائن، آذربائیجان، انڈونیشیا اور سری لنکا کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں

81
APP55-08 YOKOHAMA: May 08 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar alongwith the Finance Minister of Philippines Carlos Dominguez at the ADB’s 50th annual board of governors meeting. APP

یوکوہاما/ اسلام آباد۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلپائن، آزربائیجان، انڈونیشیا اور سری لنکا کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں اجلاس کے اختتام پر ہوئیں۔ اسحاق ڈار نے فلپائن کے وزیر خزانہ کارلوس ڈومنگوئز کو اے ڈی بی بورڈ آف گورنرز کا اگلا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر فلپائن کے وزیر خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا جائزہ لینے کے لئے ایک وفد پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اسحاق ڈار نے آزر بائیجان کے وزیر خزانہ سمیر رﺅف اوگلو شریفوو کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے تجربات کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا انڈونیشیا کی وزیر خزانہ سری ملیانی اندراوتی کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔