وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی فرانس کے ادارہ برائے ترقی کی 75 ویں سالگرہ تقریب میں شرکت

109
APP97-06 PARIS: December 06 - Federal Minister for Finance, Senator Mohammad Ishaq Dar attending 75th anniversary celebrations of French Agency for Development (AFD) hosted by French President Francoise. APP

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی فرانس کے ادارہ برائے ترقی کی 75 ویں سالگرہ تقریب میں شرکت،فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے تقریب کے میزبان تھے،وزیر خارجہ جین مارک اےرالٹ، گنی کے صدر، ہیٹی کے وزیراعظم، سری لنکا کے وزیر خزانہ سمیت فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی و میڈیا کے ارکان کی شرکت

پیرس ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فرانس کے ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے منگل کو پیرس میں تقریب کی میزبانی کی۔ اے ایف ڈی کی سالگرہ کی تقریب میں فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک اےرالٹ، گنی کے صدر، ہیٹی کے وزیراعظم، سری لنکا کے وزیر خزانہ، اے ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی و میڈیا کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فرینچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ مئی 2007ءسے پاکستان میں کام کر رہی ہے، اس کے زیادہ تر پروگرام توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں میں فنانسنگ پر مرکوز ہیں جو پاکستان کی توانائی کی کمی پر قابو پانے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ اے ایف ڈی ترقی پذیر ممالک کیلئے فرانس کی سرکاری ترقیاتی معاونت کیلئے ایک مالیاتی اور عملدرآمدی ادارہ ہے۔ اس کا مقصد مختلف جغرافیائی خطوں میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔