وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی فرانس کے ادارہ برائے ترقی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے اختتامی سیشن میں شرکت

129
APP13-07 PARIS: December 07 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar attending 75th Anniversary celebrations of French Agency for Development (AFD) hosted by French President Francoise Hollande. APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فرانس کے ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں منعقدہ تقریب کی میزبانی کی۔ اے ایف ڈی کی سالگرہ کی تقریب میں فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک اےرالٹ، گنی کے صدر، ہیٹی کے وزیراعظم، سری لنکا کے وزیر خزانہ، اے ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔