اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے، اس سلسلے میں صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں این ایف سی سے متعلق ایک اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے، اس سلسلے میں صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں این ایف سی سے متعلق ایک اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 31 دسمبر تک این ایف سی کو حتمی شکل دیدی جائے، اس سلسلے میں 5 ستمبر کو لاہور میں اجلاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے مطابق صوبوں کو فنڈز ملیں گے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے این ایف سی کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دیدی جائے۔








