وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ جون کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور نہیں کی گئی، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کی شام میڈیا بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ جون کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور نہیں کی گئی، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کی شام میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی جس میں پٹرولیم کی قیمت میں 85 پیسے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2.18 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.97 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.69 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.40 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply