وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز کمیٹی میں ابتدائیے کی حد تک اتفاق ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے میں ٹی او آرز پر تفصیلی بات چیت ہو …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز کمیٹی میں ابتدائیے کی حد تک اتفاق ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے میں ٹی او آرز پر تفصیلی بات چیت ہو گی، اپوزیشن نے 15میں سے 2نکات واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں خوشگوار ماحول کے ساتھ اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ٹی او آرز پر ابتدائی بات چیت شروع ہو گئی ہے، اپوزیشن نے 15میں سے 2نکات واپس لینے کی پیشکش کی ہے، ٹی او آرز پر باقاعدہ کام کا آغاز آج جمعہ سے ہو گا، انہوں نے بتایا کہ 4نکات پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا یہ کہنا درست نہیں کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز مسترد کردیئے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply