وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوہسار بلاک (نئے پاک سیکرٹریٹ) کا کام دسمبر 2016ءتک مکمل کرنے کی ہدایت

214

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کوہسار بلاک (نئے پاک سیکرٹریٹ) کا کام دسمبر 2016ءتک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وہ جمعرات کو نئے پاک سیکرٹریٹ پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکزی عمارت کا سول ورک اور 85 فیصد بیرونی ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پاور سپلائی کو محفوظ بنانے سمیت دیگر کام جاری ہے۔