اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے دو ماہ کے تنخواہوں کی منظوری دیدی۔ رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کے دو ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔ تنخواہوں میں اضافے کی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے دو ماہ کے تنخواہوں کی منظوری دیدی۔ رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کے دو ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔ تنخواہوں میں اضافے کی تجویز نجکاری ڈویژن نے پیش کی تھی۔ اس کے علاوہ ادائیگیوں کے طریقہ کار پر نظر ثانی سے متعلق سی پی پی اے اور ایم/ایس روش،ایف کے پی سی ایل اور ڈیوس انرگن کے مابین معاہدے میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی۔ معاہدے میں ترمیم کی تجویز وزارت پانی و بجلی نے پیش کی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سعودی حکومت کی جانب سے انٹی نارکوٹکس فورس کو عطیہ میں دیئے گئے سکیننگ ساز وسامان ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیا۔








