وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،آئندہ بجٹ کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یہاں جمعہ کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی آف پاکستان (ای سی اے پی) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ای …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،آئندہ بجٹ کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یہاں جمعہ کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی آف پاکستان (ای سی اے پی) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ای سی اے پی کے صدر شیخ علاﺅ الدین جبکہ جنرل سیکرٹری محمد ظفر پراچہ کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور غیر ملکی ایکسچینج مارکیٹ میں حالیہ پیشرفت اور اس کے رجحانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ سے اپنے مسائل کے حل کیلئے تعاون کا مطالبہ کیا۔ وفد کے اراکین نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آئندہ بجٹ کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply