اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیرڈ ہیں ، میرے خلاف کوئی ایک ناجائز سوئی کا دعوٰی بھی دائر نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف نیب میں دائر گمنام کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیرڈ ہیں ، میرے خلاف کوئی ایک ناجائز سوئی کا دعوٰی بھی دائر نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف نیب میں دائر گمنام کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، مجھے امید تھی کہ میرے ساتھ انصاف ہو گا اور یہ انصاف اب ہو گیا ہے اور چیئرمیں نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے میرے خلاف دائر کیس کی تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2015میں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نیب سے تمام زیر التوا کیسز لانے کا کہا جس میں میرا بھی یہ کیس تھا جس پر میں نے بہت اختجاج کیا کہ یہ تو جھوٹ پر مبنی کیس ہے لیکن اگر کسی کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ عدالت میں پیش کرے جو آج تک کوئی نہ کر سکا کیونکہ میرا دامن صاف ہے۔








