اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 2013ءمیں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالہ ہونے کے قریب تھا، اڑھائی سالہ دور حکومت میں ہم نے ملکی معاشی استحکام کی منزل حاصل کرلی ہے اور معاشی استحکام کے بعد اب اقتصادی ترقی ہمارا ہدف ہے، اقتصادی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے مخلصانہ اور موثر کوششیں کی جارہی ہیں۔ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ اعتراض“ میں خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 2013ءمیں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالہ ہونے کے قریب تھا، اڑھائی سالہ دور حکومت میں ہم نے ملکی معاشی استحکام کی منزل حاصل کرلی ہے اور معاشی استحکام کے بعد اب اقتصادی ترقی ہمارا ہدف ہے، اقتصادی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے مخلصانہ اور موثر کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”نقطہ اعتراض“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور 2018ءتک مجموعی قومی پیداوار میں سات فیصد اضافہ چاہتے ہیں۔








