وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرانے اور تحریک چلانے کے فیصلہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کو بعد میں افسوس ہوگا، پارٹی کے سینئر ارکان کو 90ءکی دہائی کی سیاست میں جانے سے اجتناب کرنا چاہیئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے …

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرانے اور تحریک چلانے کے فیصلہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کو بعد میں افسوس ہوگا، پارٹی کے سینئر ارکان کو 90ءکی دہائی کی سیاست میں جانے سے اجتناب کرنا چاہیئے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرانے اور تحریک چلانے کے فیصلہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کو بعد میں افسوس ہوگا، پارٹی کے سینئر ارکان کو 90ءکی دہائی کی سیاست میں جانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ پیپلز پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے تاہم یہ قابل افسوس ہے کہ پیپلز پارٹی ٹریپ ہونے جا رہی ہے،وہ آنے والے دنوں میں اس فیصلے پر افسوس کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے لوگ پارٹی قیادت کی غلط رہنمائی کر رہے ہیں، یہ بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود سمجھداری سے فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کو ایسے ہی دیکھتا ہوں جس طرح میں انہیں بینظیر بھٹو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دیکھتا تھا اور میں اب بھی بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کے ناطے انہیں محبت سے دیکھتا ہوں،اور ان کی ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جامع ٹی او آرز تیار کئے ہیں جو کسی بھی غیر جانبدار شخص کیلئے قابل قبول ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply