اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین نے اپنی ٹیم کے سینیئر ارکان کے ہمراہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی شیئرہولڈنگ کی ڈیوسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اور ڈی ویسٹمنٹ کمیٹی کے درمیان مختلف پہلوﺅں پر ہونے والی بات چیت اور پی ایس ایکس …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو چیئرمین ایس ای سی پی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی شیئرہولڈنگ کی ڈیوسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین نے اپنی ٹیم کے سینیئر ارکان کے ہمراہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی شیئرہولڈنگ کی ڈیوسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ کو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اور ڈی ویسٹمنٹ کمیٹی کے درمیان مختلف پہلوﺅں پر ہونے والی بات چیت اور پی ایس ایکس شیئر ہولڈنگ کی ڈیویسٹمنٹ بروقت اور معمول کے مطابق بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔قبل ازیں ایک اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایس ای سی پی کی طرف سے مارکیٹ میں سرمایہ کی ترقی اور منظم انداز میں سرمایہ کے فروغ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔








