وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا پاکستان میں ایگزم بینک کی فعالیت کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایگزم بینک کی فعالیت کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ نے بینک کی فعالیت کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایگزم بینک آف پاکستان 11 جون 2015ءسے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایگزم بینک کی فعالیت کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ نے بینک کی فعالیت کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایگزم بینک آف پاکستان 11 جون 2015ءسے کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے تحت سیکورٹی و ایکسچینج کمیشن پاکستان میں شامل ہے۔ اس کی ایسوسی ایشن کے آرٹیکل کے مطابق مجاز سرمایہ 100 ارب روپے ہے جبکہ ابتدائی طور پر 10 ارب روپے کی ادائیگی کی جانی ہے، یہ بینک حکومت پاکستان کا ملکیتی ہے۔

Leave a Reply