اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کو الوداع کہنے کے لئے منعقد کئے گئے بورڈ ان کونسل اجلاس کی صدارت کی ۔اس اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ ا ور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے مشکل معاشی حالات میں محصولات کے اہداف کو پورا کرنے اور محصولات کی وصولی میں اضافہ کے لئے چیئرمین ایف بی آر کی خدمات کا اعتراف کیا۔ طارق باجوہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عاصم احمد کا دور دیانت داری ،متحرک سرگرمیوں اور غیرمعمولی کامیابیوں سے عبار ت تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر کو اعزازی شیلڈ اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے بورڈ کے ممبران کے ہمراہ چیئرمین ایف بی آر کو اُن کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔