اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک وفد نے چیئرمین محمد ذکاء اشرف کی سربراہی میں فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ ایس اے پی ایم ریونیو طارق محمود پاشا، فنانس کے سینئر افسران اور پی سی بی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محمد ذکاء اشرف نے وزیر خزانہ کو پی سی بی اور ایشیا کپ 2023 کی میزبانی سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا جو پاکستان اور سری لنکا کی جانب سے اگست۔ستمبر 2023 میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا جو نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے ایشیا کپ 2023 کے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔