26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس جمعہ کوفنانس ڈویژن میں منعقدہوا۔

کمیٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی درجہ بندی کے لئے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی ایک تجویز پر غور کیاجو کہ ایک غیر منافع بخش عوامی ملکیت کا ادارہ ہے جو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے لچک کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے، بطور سٹریٹجک ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز (ملکیت اور انتظام) پالیسی 2023 کے پیراگراف 9 کے تحت۔

- Advertisement -

کابینہ کمیٹی نے اس تجویز کا جائزہ لیا اور اس ادارے کو لازمی ایس او ای قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر تقرری کے لئے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی دو الگ الگ تجاویز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں