26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلونے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر اورنگزیب نے عرفان نذیر اوگلو کو ان کی سفارتی ذمہ داریوں پر خوش آمدید کہا اور پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں حالیہ ورلڈ بینک گروپ/آئی ایم ایف سالانہ میٹنگ 2024 کے دوران ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت شمشیک کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر بھی کیا جس میں پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا امکان زیر بحث آیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی پیشکش کی جس سے دونوں ممالک کو مشترکہ فوائد حاصل ہوں گے۔ ترک سفیر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں