وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ہفتہ کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے

160
Federal Finance Minister Muhammad Aurangzeb
Finance Minister Muhammad Aurangzeb

لاہور۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک ہفتہ 6 جولائی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے۔

تقریب سے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں،سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت،صنعت،سرمایہ کاری،داخلہ اور نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز،ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز،سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور سابق نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر خطاب کریں گے۔

تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اور تمام ٹریڈ باڈیز کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی قیادت سینیٹر محمد اورنگزیب اور علی پرویز ملک کو بجٹ پر کاروباری برادری کے تحفظات،بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کرے گی۔

اس موقع پر ذکی اعجاز نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل کے حل،برآمدات کو فروغ دینے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔