وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے سفیرمیسیج پیسارسکینے کی ملاقات

154
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے سفیرمیسیج پیسارسکینے کی ملاقات

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے سفیرمیسیج پیسارسکینے جمعرات کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ پولینڈ کے سفیرکا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔پولینڈ کے سفیرنے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش پر وزیر خزانہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں اور انہیں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کی بھی حمایت کی۔

دونوں اطراف نے سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور دوستی اور دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی سرمایہ کاری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔