وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ سے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

173
Ishaq Dar

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے برادر ملک ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ سے انسانی جانوں اور اموال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کواپنے تعزیتی بیان میں وزیر خزانہ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، وزیر خزانہ نورالدین نباطی اور ترک بہنوں اور بھائیوں سے تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔