وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خزانہ احمد کوچوک سے ملاقات

80
Federal Finance Minister
Federal Finance Minister

ڈیووس ۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خزانہ احمد کوچوک سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے ہم منصب کو حکومت کی میکرو اقتصادی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں وزراء نے قومی اقتصادی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔