وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دورہ ایف بی آر،اعلیٰ حکام نے استقبال کیا

55

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا۔ منگل کو ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ کی آمدپر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مفتاح اسماعیل کا ایف بی آر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔