اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی قومی مصروفیات کے باعث یہ دورہ منسوخ کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کی منسوخی کا اعلان جمعرات کو پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ …
وفاقی وزیر خزانہ نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی قومی مصروفیات کے باعث یہ دورہ منسوخ کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کی منسوخی کا اعلان جمعرات کو پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنا تھی جو 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ ان کے مجوزہ دورہ میں امریکی حکام کے ساتھ طے ملاقاتیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔








