اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل فنانس کمیشن بارے جولائی تا دسمبر 2015ءکیلئے پہلی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ کی باضابطہ منظوری دیدی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس منگل کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز خزانہ اور نمائندوں نے بھی اجلاس میں …
وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فنانس کمیشن بارے جولائی تا دسمبر 2015ءکیلئے پہلی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ کی باضابطہ منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل فنانس کمیشن بارے جولائی تا دسمبر 2015ءکیلئے پہلی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ کی باضابطہ منظوری دیدی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس منگل کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز خزانہ اور نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کسی صوبے کی جانب سے بھی رپورٹ میں وفاقی کھاتوں اور مجموعی وصولیوں سے متعلق اعداد و شمار پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا جس کے بعد وزیر خزانہ نے رپورٹ کی منظوری دی۔ یہ رپورٹ بدھ کو مزید کارروائی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔








