اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل سے پیر کوپاکستان میں چائنہ بنک کے ہیڈ آ ف آ پریشن وانگ جی نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وانگ جی کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور چین کے مابین گہرے اقتصادی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی ترقی میں چین کے بینک کی شراکت کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس سے موجودہ حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وانگ جی نے چین کا پاکستان میں بینک سرگرمیوں اور پورٹ فولیوکے بارے میں آ گاہ کیا ۔ اجلاس میں موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نےپاکستان کی معیشت اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے اجاگر کیا گیا،یہ کوریڈور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط اور دونوں ممالک کے لئے خوشحالی لانے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔