اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے منگل کو یہاں پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے قطر کے سفیر کاپرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔