27.1 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت...

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد سے متعلق ڈائمونیم فاسفیٹ مینوفیکچررز کے ساتھ اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو فنانس ڈویژن میں کھاد سے متعلق ڈائمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) مینوفیکچررز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی ایف ایف بی ایل عارف الرحمان، ایف ایف بی ایل کے ہیڈ کارپوریٹ افیئرز بریگیڈیئر جنرل ر ایڈگر فیلکس، سی ایف او ایف ایف بی ایل جاوید اختر اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایف ایف بی ایل کے وفد نے وزیر خزانہ کو ایف ایف بی ایل کی جانب سے مقامی ڈی اے پی مینوفیکچرنگ کے ذریعے قومی خزانے میں شراکت کے بارے میں بتایا کیونکہ یہ ملک میں واحد ڈی اے پی پروڈیوسر ہے۔ بتایا گیا کہ مقامی ڈی اے پی مینوفیکچرنگ سال بھر کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے اور کسانوں کو بین الاقوامی منڈی کی ناہمواریوں سے بچاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے وزیر خزانہ کو بجلی کی قلت، جی ایس ٹی وغیرہ کی وجہ سے درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مقامی ڈی اے پی مینوفیکچررز کے مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی اے پی کی مقامی پیداوار نہ صرف پیداوار کو متوازن بناتی ہے بلکہ پیداوار کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں کمی لاتی ہے۔وزیر خزانہ نے ایف ایف بی ایل کے وفد کو تباہ کن سیلاب سے ہونے والے بھاری نقصان اور تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے حوالے سے ملک کی جاری معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کھاد بنانے والوں پر زور دیا کہ وہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت پر نظر ثانی کریں۔ اجلاس میں فرٹیلائزر (ڈی اے پی) کی قیمتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے ڈی اے پی کی قیمت میں نمایاں کمی پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈی اے پی مینوفیکچررز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں