وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس

149
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت پیر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این اے پی ایچ ڈی اے ) کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشرفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے خصوصاً سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کو گھر کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی کچھ آپریشنل اور فعال رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے اور موجودہ حکومت کم اور متوسط ​​آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔آخر میں چیئرمین نے تعاون فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔