- Advertisement -
واشنگٹن ۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے امریکی ایکسپورٹ۔امپورٹ (ایگزم) بینک کی صدر ریتا جو لیوس سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے میڈیا بریف کے مطابق وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے ایکسپورٹ۔امپورٹ بینکوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی شعبوں میں ایگزم بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بینک کی پاکستان میں ممکنہ انٹری کے جائزے کے لیے ڈیٹا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خزانہ نے ایگزم بینک کے ذریعے فنانس یا انشور کیے گئے سامان اور خدمات کے لیے امریکی نیکسس تقاضوں پر وضاحت بھی طلب کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517178
- Advertisement -