- Advertisement -
واشنگٹن۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے موڈیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو حال ہی میں سی اے اے 2 تک اپ گریڈ کرنے پر موڈیز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ وزارت خزانہ اور مرکزی بینک کی سینئر قیادت باقاعدگی سے ریٹنگ ایجنسیوں سے رابطے میں رہتی ہے۔
ملاقات میں قرضوں کی پائیداری، مالیاتی پالیسی، بیرونی کمزوریوں سے نمٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر، مالیاتی نظم و ضبط، محصولات کی صورتحال، حکومتی صلاحیت اور مالیاتی منڈیوں کی مضبوطی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517169
- Advertisement -