
رباط۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے جمعہ کو اسلامک ٹریڈ فنانس کوآپریشن کے سی ای او ہانی سالم سونبول نے مراکش میں ملاقات کی۔ جس کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت کو فروغ دینے اور مالیاتی حکمت عملیوں کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں اطراف نے عالمی مالیاتی منظر نامے میں باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔