لاہور۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری دی۔
جمعہ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے ملکی ترقی، بہتری اور مسائل سے نجات کی خصوصی دعا بھی کی