اسلام آباد ۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موٹر سپرٹ/پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی جانب سےکمی کی تجویز سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی 2023ء سے اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دینے کے حوالہ سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔