وفاقی وزیر خزانہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن شروع کر کے کراچی کی روشنیاں پھر سے بحال کر دی ہیں، کراچی آپریشن کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی اور پھر 20 ستمبر 2013ءکو کراچی آپریشن کا اعلان کیا جو …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن شروع کر کے کراچی کی روشنیاں پھر سے بحال کر دی ہیں، کراچی آپریشن کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی اور پھر 20 ستمبر 2013ءکو کراچی آپریشن کا اعلان کیا جو انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ تھا جس کے خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کا کراچی 2013ءکے کراچی سے کافی بہتر اور پرامن ہے جہاں اب لوگ بلاخوف و خطر زندگی گزار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور 2013ءتک وہاں جو حالات تھے وہ سب جانتے ہیں، لوگ مغرب کے بعد گھروں سے نہیں نکلتے تھے اور کمرشل سینٹرز ویران ہوتے تھے جبکہ آج کراچی کی صورت حال کافی بہتر ہے اور یہاں معاشی سرگرمیوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply