وفاقی وزیر خلیل جارج کا ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ، قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے

91
نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج
نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا، انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ نگران وفاقی وزیرخلیل جارج کو آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل جارج نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر قیادت نگران حکومت بلوچستان کی جیلوں میں ریفارمز لانے ، قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات اور اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے غیر سرکاری ادارے انتظامیہ کی معاونت کریں تاکہ قیدیوں کو فنی تربیت دیکر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے،انہوں نے قیدیوں کے معمولی نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پرہدایات جاری کیں۔