وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور طلال چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

209
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

لاہور۔یکم مئی(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان حملہ تو محمد نواز شریف پر کر رہے ہیں لیکن ان کا اصل ہدف پاک چائنہ اکنامک کوریڈور(سی پےک) ہے،ہم لوہے کے چنے ہیں جوچبائے گاوہ دانت تڑوائے گا‘ جو پرویز مشرف کے مارشل لا کے سامنے بھی سرنہیں جھکاسکے وہ بلاول کے سامنے کیسے سر نگوں ہونگے،عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے لاہورکے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے، عمران خان کوتوپارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کا بھی علم نہیں اور نہ ہی8سال سے آج تک کوئی بل پیش کر سکے،دن کو اور بند کمروں میں کالی عینک لگانے والے کو کیا پتہ ملکی مسائل کیا ہیں