
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے ڈی جی چیو دونگ لی کے مابین ایک اجلاس وزارت ریلوے میں منعقد ہوا۔ بیجنگ کے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کا ایک وفد بھی اس موقع پر موجود تھا۔ اجلاس کا ایجنڈا ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا اطلاق اور اس کی سرمایہ کاری کا طریقہ کار تھا۔ اجلاس کے دوران چیو دونگ لی نے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے سی پیک منصوبہ پر کام میں مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے۔ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ پشاور کو کراچی سے منسلک کرنا ہے جو کہ سی پیک کی پیشرفت کا ایک نمایاں حصہ ہے اور اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو گا جو پاکستان کی معیشت اور سماجی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایم ایل ون ایجنڈا کی بنیادی چابی ہے اور این ڈی آر سی اس مقام کا مکمل جائزہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی آر سی، سی پیک کی ترقی کےلئے اپنی شراکت کرے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل آئی منصوبہ روزگار کو وسعت دے گا اور ملکی ترقی کی رفتار کو بھی تیز کرے گا۔