وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف کی پاکستان میں سپین کے سفیر سے گفتگو

98
APP12-19 ISLAMABAD: October 19 - Ambassador of Spain, Carlos Morales called on the Federal Minister for Water and Power, Khawaja Asif. APP

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے، سپین کی کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس مورالز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ہوا اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں سپین کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں جس سے دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ سپین کے سفیر نے کہا کہ سپین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے سپین کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا جو کہ دوطرفہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کر رہی ہے۔