وفاقی وزیر خوا جہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اعلیٰ سطح اجلاس،ٹرنیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سمیت اہم فیصلے

122

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت ریلوے کو منافع بخش اور پر کشش بنا نے کے لئے تمام اقدامات پر تیزی سے کام جا ری ہے۔پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے سفری سہو لیات کو جدید بنیادوں پر مزید بہتر کر نے کا فیصلہ کیا ۔

عوام کے لئے سفر کو مزید محفوظ اورپر کشش بنا نے کے لئے تمام مسافر ٹرنیوں میں سکیورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاتا کہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔آئند ہ ماہ سے گر ین لائن مسافر ٹر ین کو دوبارہ سے بحال کر نے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنڈادانخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کے لئے ڈی، ایس راولپنڈی کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم بھی دیا گیا۔