وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کا”خوراک میں خود کفالت کا خواب“ کے حوالے سے تقریب سے خطاب

حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے‘ حالیہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کرکے حکومت نے کسان دوستی کا ثبوت دیا،وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کا”خوراک میں خود کفالت کا خواب“ کے حوالے سے تقریب سے خطاب لاہور۔9 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے‘ حالیہ بجٹ میں …

حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے‘ حالیہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کرکے حکومت نے کسان دوستی کا ثبوت دیا،وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کا”خوراک میں خود کفالت کا خواب“ کے حوالے سے تقریب سے خطاب
لاہور۔9 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے‘ حالیہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کرکے حکومت نے کسان دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات علی اکبر گروپ کے زیر اہتمام ”خوراک میں خود کفالت کا خواب“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید‘ کسان تنظیموں کے صدور و دیگر بھی موجود تھے ، وفاقی وزیر خوراک نے کپاس کی کم قیمت کے حوالے سے کہا کہ صنعتکار آج بھی کاشتکاروں کا استحصال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گندم اور کپاس کے کاشتکاروں کو سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر خوراک نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ کسان ٹیکس نہیں دیتا، حالانکہ پاکستان میں کسان سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو حکومت کی طرف سے دی جانیوالی مراعات سے آگاہی نہیں، ہم گندم کی کاشت سے برداشت تک زیادہ خرچہ کرتے ہیں، وفاقی وزیر خوراک نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی اجناس کی پیداوری لاگت کو کم کریں تاکہ ہماری اجناس عالمی منڈی میں مقابلہ کرکے ایکسپورٹ بڑ ھانے میں مدد کریںجس سے نہ صرف ہماری حکومت کو زر مبادلہ حاصل ہوگا بلکہ کسان بھی خوشحال ہوگا ۔

Leave a Reply