وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سکاﺅٹ ٹریننگ اکیڈمی ورسک میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

153
APP21-08 PESHAWAR: March 08 - Minister for interior Ahsan Iqbal laying floral wreath on the shuhda monument at FC headquarters. APP Photo by Shaheryar Anjum

پشاور ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ فرنٹیئرکورکی موجودہ قیادت نے جہاں اس روایتی فورس کودورجدیدکے تقاضوں سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے تمام شعبوں میں اصلاحات کاایک جامع عمل شروع کررکھاہے وہاں فورس کے جوانوں کوموجودہ اورمستقبل قریب میں پیش آنے والے چیلنجزسے نمٹنے کے قابل بنانے کیلئے بھرتی اورتربیت کے کڑے معیارات اپنائے جارہے ہیںجوکہ انتہائی خوش آئندہے ،ان خیالات کا اظہارنے جمعرات کو فرنٹیئرکورخیبرپختونخوا (نارتھ)کے زیراہتمام سکاﺅٹ ٹریننگ اکیڈمی ورسک میں ریکروٹس پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرآئی جی فرنٹیئرکورخیبرپختونخوا (نارتھ ) میجرجنرل محمد وسیم اشرف بھی موجود تھے۔