وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں کے ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب

92
APP43-18 ISLAMABAD: September 18 - Interior Minister Ahsan Iqbal chairing the security Joint Working Committee on Pak-China Economic Corridor. APP

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندری و تجارتی گزر گاہوں کی سیکورٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان آنے والے چینی باشندوں پر حملہ ریاست پر حملہ کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکورٹی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے ہر ماہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے اقتصادی منصوبوں کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے،