
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو ہوا۔ اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی قیادت، صوبائی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالہ سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کےلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے احکامات دیئے۔